نئی دہلی، یکم جون (یو این آئی) کووڈ-19 کی دوسری لہر کے سبب مئی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کی رفتار سست پڑ گئی اور اس کی شرح نمو 10 مہینے کی نچلی سطح پر آ گئی۔
آئی ایچ ایس مارکیٹ کی
جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کا پرچیز مینیجر انڈیکس (پی ایم آئی) 50.8 درج کیا گیا جو اپریل کے 55.5 کے مقابلے کافی کم ہے۔
یہ گذشتہ برس جولائی کے بعد کی نچلی سطح ہے۔