نئی دہلی، 23 جون (یو این آئی) دو پہیہ گاڑیوں کی بڑی کمپنی ہیرو موٹو کارپ نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں یکم جولائی سے تین ہزار روپے تک اضافے کا اعلان کیا۔
یہاں جاری ایک بیان میں کمپنی
نے کہا کہ یہ اضافہ موٹرسائیکلوں اور اسکوٹر کی ایکس شو روم قیمتوں میں کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خام مال کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی میں اضافے کے باعث قیمتوں میں اضافہ کرنا پڑرہا ہے۔