ممبئی 21 جولائی (یواین آئی) معیشت کے تئیں سرمایہ کاروں میں مثبت سوچ کے درمیان اسٹاک مارکیٹوں میں ابتدائی کاروبارمیں آج بھی تیزی دیکھنے میں آئی۔
زبردست خریداری کے درمیان بی ایس ای کا 30 شیئروں والا انڈیکس سینسیکس 404.62
پوائنٹس کی اونچائی پرجاکر 37،823.61 پوائنٹس پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں تقریبا 500 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 37،907.22 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 103.90 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 11،126.10 پوائنٹس پر کھلا اور 11،164.45 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔