ممبئی، 07 ستمبر (یو این آئی) عالمی سطح پر موصول ملے جلے اشارات کے درمیان پیر کو گھریلو شیئربازار میں معمولی تیزی درج کی گئی۔
اس دوران بی ایس ای کا سنسیکس 60.05 پوائنٹس بڑھ کر 38417.23 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این
ایس ای) کا نفٹی 21.20 پوائنٹس چڑھ کر 11355.05 پوائنٹس پر رہا۔
بڑی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں زیادہ خریداری دیکھی گئی جس سے بی ایس ای کا مڈکیپ 0.78 فیصد بڑھ کر 14702.12 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.02 فیصد بڑھ کر 14573.48 پوائنٹس پر رہا۔