ممبئی 02 جون (یو این آئی) عالمی سطح سے موصول مثبت اشاروں کے درمیان گھریلو سطح پر لاک ڈاؤن میں راحت اور مالی سرگرمیاں شروع ہونے کے سبب شیئر بازار مین تیزی کا رجحان جاری ہے اور اس دوران سینسیکس میں 522 پوائنٹس اور نفٹی میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسیٹیوانڈیکس سینسیکس 522.01 پوائنٹس بڑھ کر 33825.53 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 152.95 پوائنٹس کے اضافے سے 9979.10 پوائنٹس پر بند ہوا۔ درمیانے درجے کی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی خریداری کا رجحان برقرار رہا، بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.20 فیصد اضافے کے ساتھ 12302.69 پوائنٹس اور
سمال کیپ 1.83 فیصد اضافے کے ساتھ 11428.41 پوائنٹس پرپہنچ گیا۔
بی ایس ای میں ایف ایم سی جی میں 0.54 فیصد کی کمی کے علاوہ باقی تمام گروپ اضافے میں رہے جس میں ریئلٹی میں 4.57 فیصد، بینکاری میں 3.25 فیصد اور فائینانس میں 3.12 فیصد شامل ہیں۔ بی ایس ای میں مجموعی طور پر 2611 کمپنیوں میں کاروبار ہوا جن میں سے 1738 منافع میں،721 نقصان میں اور 152 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
عالمی سطح پر اہم شیئر مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی۔ جرمنی کا ڈیکس 3.93 فیصد، جاپان کا نکی 1.19 فیصد، برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 1.11 فیصد، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.11 فیصد اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.20 فیصد کے اضافے میں رہا۔