ممبئی، 23 جون (یو این آئی) عالمی سطح پر ڈالر کے نرم پڑنے اور گھریلو شیئر بازاروں میں تیزی آنے کی بدولت آج انٹر بینکاری کرنسی مارکیٹ میں روپیہ کی قدر 37 پیسے اضافے کے ساتھ 75.66 روپے فی ڈالر ہوگئی۔
ہندوستانی کرنسی دو دنوں میں 54 پیسے اضافے کے ساتھ تقریبا دو ہفتوں کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ روز کے کاروبار میں اس کی قیمت 17 پیسے اضافے کے ساتھ 76.03 روپے فی ڈالر ہوگئی تھی۔
آج شروع سے ہی روپیہ بہت
مضبوط رہا ۔ یہ 16 پیسے اضافے کے ساتھ 75.87 ڈالر فی ڈالر پر کھلا۔ اور دن کا اوسطا 75.89 روپے فی ڈالر رہا۔ کاروبار کے دوران ایک وقت میں اس کی قیمت 75.65 روپے فی ڈالر ہوگئی تھی۔ دن کے اختتام پر یہ 37 پیسے اضافے کے ساتھ 75.66 روپے فی ڈالر پر بند ہوا ، جو 10 جون کے بعد کی بلند ترین سطح ہے۔
دنیا کی دوسری بڑی کرنسیوں کی ٹوکری میں ڈالر انڈیکس میں نرمی سے روپے کو تقویت ملی۔ گھریلو شیئر بازاروں میں مسلسل چھلانگ کے سبب بھی روپے نے زور پکڑا۔