نئی دہلی ، 09 مارچ (یواین آئی) چھوٹی ،درمیانی بہت چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے منگل کو کہا کہ حکومت نے خود روزگار اور روایتی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کے لئے اسفورتی انڈسٹری کلسٹر قائم کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔
روایتی صنعتوں کو فروغ دینے کے لئے اسفورتی اسکیم کے بارے میں یہاں دو
روزہ ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے ، مسٹر گڈکری نے کہا کہ ہر ضلع میں کھڈی گرام ادھوگ اور گرام صنعت کی شاخ ہونی چاہئے اور ان کے کل کاروبار کو موجودہ 88000 کروڑ سے بڑھا کر پانچ لاکھ کروڑ روپئے کردیا جانا چاہئے۔
اس موقع پر چھوٹی ،درمیانی اور بہت چھوٹی صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت پرتاپ چندر شڈنگی بھی موجود تھے۔