نئی دہلی/26اگسٹ (ایجنسی) حکومت نے جنوبی کوریا سے سونے اور چاندی کی درآمد پر پابندی عائد کردی. سونے کا درآمد میں اضافے کو روکنے کے لئے یہ قدم اٹھایا گیا ہے. اب درآمد کنندہ کو جنوبی کوریا سے سونے اور چاندی کی برآمد کے
لئے غیر ملکی تجارت کے ڈائریکٹر جنرل سے لائسنس حاصل کرنا پڑے گا. جنوبی کوریا سے قیمتی دھاتیں درآمد کرنے میں اچانک اضافہ پر یہ پابندیاں عائد کی گئی ہیں.
ہندستان کا جنوبی کوریا کے ساتھ 2010 سے ایک آزاد تجارت سمجھوتا ہے.