نئی دہلی، 31 مئی (یو این آئی) کو روناو ہا کے اثرات سے آگے بڑھنے کی کوشش کر رہی ہندوستانی معیشت کی مجموعی گھر یلو پیداوار (جی ڈی پی ) مالی سال 2022 - 23 کی چوتھی سہ ماہی (جنوری۔ مارچ) میں 6.1 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور مارچ میں ختم ہونے والے مالی سال میں سالانہ جی ڈی پی شرح نمو 7.2 فیصد رہی ہے۔ مارچ 2022 میں ختم ہونے والی سہ ماہی میں
یہ شرح نمو 10.4 فیصد رہی تھی اور مارچ 2022 کو ختم ہونے والے مالی سال میں جی ڈی پی کی سالانہ شرح نمو 9.1 فیصد تھی۔
مرکزی شماریات کے دفتر (سی ایس او) کی طرف سے آج یہاں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، مارچ 2023 کو ختم ہونے والے مالی سال میں جی ڈی پی 160.06لاکھ کروڑ روپے رہی ہے، جبکہ اس سے پچھلے مالی سال میں یہ 26. 149لاکھ کروڑ روپے تھی۔
of