the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) مرکزی حکومت نے آج کہا کہ ایسے اشارے اب واضح نظر آنے لگے ہیں کہ ملک کی معیشت امید سے زیادہ تیز رفتار سے پٹری پر واپس آ رہی ہے اور ہندوستان کووِڈ۔19 وبا کو شکست دے کر دنیا کی سب سے تیزی سے ترقی کرنے والی معشیت پھر سے بنے گی۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاؤڈیکر نے یہاں پریس کانفرنس سے کہا کہ گذشتہ دنوں ایسے کئی اشارے ابھر کر سامنے آئے ہیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ ملک کی معیشت امید سے زیادہ، تیزی سے واپس پٹری پور لوٹ رہی ہے۔ پہلی سہ ماہی کے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کے اعداد و شمار گذشتہ برس کی اسی مدت کی جی ڈی پی کے مقابلے 1.05 لاکھ کروڑ روپیے زیادہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کی مانگ میں 12 فیصد کا اضافہ ہوا



ہے۔ یہ اس وقت ہوا جب ملک میں رواں برس اچھی بارش کے سبب کسانوں کو بجلی کی ضرورت کم پڑی۔ اسی طرح سے کووِڈ۔19 کے سبب ملک میں مسافر گاڑیوں کا چلنا بند ہونے کے سبب ریلوے میں بھی بجلی کی کھپت میں کمی آئی ہے۔
مسٹر جاؤڈیکر نے کہا کہ اس کا مطلب ہے کہ ملک کے مینوفیکچرنگ سیکٹر میں مکمل طور پر معمول کی پیداوار بحال ہو گئی ہے اور کئی شعبوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان پٹ اور کام سے متعلق اعداد و شمار بھی اسی کی تصدیق کرتے ہیں۔ برآمد (ایکسپورٹ) میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ کمپنیوں کے منافع اور ٹرن اوور میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس سے بھروسہ مضبوط ہوا ہے کہ ملک کی معیشت کووِڈ۔19 وبا کو شکست دے کر پھر سے دنیا کی سب سے تیز رفتار والی معیشت بنے گی۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.