نئی دہلی، 2 مئی (یو این آئی) سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی سی اے) نے تمام باقاعدہ گھریلو اور بین الاقوامی مسافر پروازوں پر پابندی 17 مئی تک بڑھا دی ہے۔
ڈی جی سی اے نے آج ایک سرکلر جاری کرکے کہا کہ حکومت نے پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی مدت 17 مئی تک بڑھا دی ہے۔ اسے دیکھتے ہوئے گھریلو اور بین الاقوامی پروازوں کے
سلسلے میں پہلے جاری سرکلر ابھی 17 مئی کی رات 11.59 بجے تک مؤثر رہیں گے۔ کارگو طیاروں اور خصوصی اجازت حاصل شدہ مسافر طیاروں پر یہ پابندی لاگو نہیں ہو گی۔
ڈائریکٹوریٹ جنرل نے کہا ہے کہ ملک میں طیارے سروس فراہم کرنے والی تمام مقامی اور غیر ملکی کمپنیوں کو پروازوں شروع کرنے کے بارے میں پیشگی اطلاع دی جائے گی تاکہ وہ ضروری تیاری کر سکیں۔