ٹوکیو ، 31 جولائی (یو این آئی) عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ کو ٹوکیو اولمپک کے ٹینس مقابلوں میں کانسہ تمغہ میچ میں اسپین کے پابلو کارینوبوستا سے تین سیٹوں کے سخت مقابلے میں آج شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ خواتین کے زمرے میں کانسہ کا تمغہ ایلینا سویتلینا نے پہلا سیٹ ہارنے کے بعد شاندار
واپسی کرتے ہوئے ایلینا ریباکینا کو شکست دے کر جیت لیا۔
اس سال آسٹریلین ، فرنچ اوپن اور ومبلڈن میں تین گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے والے جوکووچ گولڈن گرینڈ سلیم کے ارادے سے ٹوکیو پہنچے تھے لیکن کوئی تمغہ نہیں جیت سکے۔
جوکووچ کو کارینو بوستا کے ہاتھوں 4-6 ، 7-6 ، 3-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔