حیدرآباد22مارچ (یواین آئی) پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
137 دن بعد تیل کمپنیوں نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے جس سے تلنگانہ میں
فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں 90 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 87 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔
حیدرآباد میں ایک لیٹر پٹرول کی قیمت 109.10 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 95.49 روپے ہوگئی ہے۔