حیدرآباد، 11 ڈسمبر (ذرائع) ریاستی حکومت ای-وہیکل کے استعمال کی ترغیب دینے میں سب سے آگے ہے، وزیر توانائی جی جگدیش ریڈی نے ہفتہ کو یہاں کہا۔
پیپلز پلازہ میں تلنگانہ اسٹیٹ رینیوایبل انرجی
ڈیولپمنٹ کارپوریشن (TSREDCO) کے زیر اہتمام ’گو الیکٹرک‘ مہم اور الیکٹرک گاڑیوں کے روڈ شو میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت لوگوں کو ای-وہیکل خریدنے کی ترغیب دینے کے لیے مختلف مراعات دے رہی ہے۔