ممبئی، 10 اپریل (یو این آئی) انفارمیشن ٹیکنالوجی کی بڑی کمپنی ٹاٹا کنسلٹنسی سروسز (ٹی سی ایس ) لمیٹڈ کا 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کی چوتھی سہ ماہی میں مجموعی خالص منافع 1.69 فیصد کم ہو کر 12224 کروڑ روپے ہو گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی سہ ماہی میں 12434 کروڑ روپے
تھا۔
کمپنی نے جمعرات کو کہا کہ مالی سال 2024-25 کی جنوری۔ مارچ سہ ماہی میں اسے 12224 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا، جو کہ مالی سال 2023-24 کی آخری سہ ماہی کے 12434 کروڑ روپے سے 1.69 فیصد کم ہے۔ تاہم ، زیر جائزہ مدت کے دوران اس کی کل آمدنی 61237 کروڑ روپے کے مقابلے میں 5.3 فیصد بڑھ کر 64479 کروڑ روپے ہو گئی۔