نئی دہلی ، 20 مئی (یواین آئی) کورونا وبا کا دور جاری ہے اگرچہ حالات پہلے کی نسبت بہتر محسوس ہورہے ہیں ، لیکن خطرہ ابھی تک نہیں ٹلا نہیں ہے اور اس عرصے کے دوران کووڈ کی احتیاطی تدابیر کے مطابق ہم سب کا طرز زندگی بدل گیا ہے ان احتیاطی تدابیر میں ہاتھوں کو مسلسل صاف کرنا ، عوامی مقامات پر ماسک پہننا وغیرہ شامل ہیں۔ مستقل طور پر چہرے پر ماسک لگانا اور ہاتھوں کو مسلسل صاف کرنا بھی جلد کو متاثر کررہا ہے مسلسل چہرے پر ماسک لگانے سے جلد کا سخت ہونا ، ڈرائی ہونا یا مسلسل چہرے پر ماسک لگانے سے نشان پڑنا، ماسک والی جگہ لال پڑنا وغیرہ جیسے مسائل شامل ہیں۔ احتیاط کے طور پر یہ دونوں بہت ضروری ہے۔
سلیبریٹی میک اپ ایکسپرٹ ، 7 شیڈز ، میک اپ
اکیڈمی کے پنیتی چودھری کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں دیکھا گیا ہے کہ بہت سے لوگ ماسک اور سینیٹائزر کے بار بار استعمال کی وجہ سے اپنی جلد پر کچھ پریشانیوں کا احساس کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ دن بھر چہرے پر ماسک کے استعمال کی وجہ سے جلد کے سراخ کھلی ہوا کے رابطہ میں نہیں آپاتے، جو مہاسوں کا سبب بن سکتا ہے یا اس کے علاوہ پہلے کے بنسبت مہاسوں کی پریشانی میں بھی اضافہ کرسکتا ہے۔ ایک تو گرمی آگئی ہے جس میں زیادہ پریشانی ہوسکتی ہے۔ اس عرصے میں بھی جلد کی دیکھ بھال کرنا اتنا ہی آسان ہے ایسی صورتحال میں مندرجہ ذیل چند نکات کا خیال رکھیں لیکن سب سے اہم بات اگر یہ سارے علاج مسئلے کی تشخیص نہیں کرتے ہیں تو پھر بغیر کسی تاخیر کے ڈرمیٹولوجسٹ سے رابطہ کریں۔