نئی دہلی/29ستمبر(ایجنسی) سوزوکی انڈیا نے ہندوستان میں اپنی کروز بائیک Intruder اورIntruder Fi کا اسپیشل ایڈیشن لانچ کیا ہے، یہ میٹ بلاک اور Candy sonoma red accent میں دستیاب ہوگی، اسپیشل ایڈیشن میں اینٹی لاک بریکینگ سسٹم یعنی اے بی ایس دیا گیا ہے اور
اس میں فیول انجکشن بھی ملے گا.
کمپنی نے کہا ہے کہ اس تہواری سیزن سے پہلے لانچ کیا جارہا ہے اور یہ Cruiser کروز گاہکوں کو متوجہ کرے گی، اسپورٹس انداز، شاندار ڈیزائن اور بہتر اپیل والی بائیک ان لوگوں کے لیے ہیں جو بھیڑ سے الگ رہنا چاہتے ہیں.