نئی دہلی، 12 مئی (یو این آئی) سپریم کورٹ نے آئی پی او کے ذریعے لائف انشورنس کارپوریشن (ایل آئی سی) کے پانچ فیصد حصص کی فروخت کے حکومت کے فیصلے کو چیلنج کرنے والی عرضیوں پر جمعرات کو عرضی گزار انشورنس ہولڈروں کو عبوری راحت دینے سے انکار
کردیا۔
جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ، جسٹس سوریہ کانت اور جسٹس پی ایس نرسمہا نے اس معاملے کو آئینی بنچ کے پاس بھیج دیا، جہاں فنانس ایکٹ 2021 کو منی بل کے طور پر پاس کرنے کا معاملہ زیر التوا ہے۔
بنچ نے اسے پہلے سے زیر التوا کیس کے ساتھ 'ٹیگ کردیا۔