حیدرآباد/9اکتوبر(ایجنسی) تلنگانہ ریاست نے 2011سے 2016کی مدت کے دوران توانائی کی مانگ اور اس کی سپلائی کے درمیان فرق کو مٹانے میں کامیابی حاصل کی ہے۔
نیتی آیوگ کی ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق تلنگانہ بجلی کی کمی والی
ریاست سے اب زائد بجلی والی ریاست بن گئی ہے۔
رپورٹ میں ریاستی حکومت کی ستائش کی گئی کہ وہ سپلائی کو بہتر بنارہی ہے اور خاص طورپر قابل تجدید توانائی پر توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے جس سے مانگ اور سپلائی کے درمیان تفاوت ختم ہوگیا ہے۔