نئی دہلی 30 نومبر (ایجنسی) تیل مارکٹنگ کمپنیوں نے سات مہینے میں پہلی بار رسوئی گیس سلینڈر کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
ملک کی سب سے بڑی تیل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن نے آج بتایا کہ یکم دسمبر سے دہلی میں بغیر سبسڈی والا 14.2 کلو گرام کا رسوئی گیس سلینڈر ₹133 روپے سستا ملے گا۔ اس لئے اب گاہک کو 809.50 روپے دینا ہوگا۔ ابھی اس کی قیمت 942.50 روپے تھی۔
18px; text-align: start;">
اسی طرح سبسڈی والے رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت 507.42 روپے سے کم کرکے 500.90 روپے کی گئی ہے۔ اس طرح صارفین کو فی سلینڈر میں 6.52 روپے کی راحت ملے گی۔ اس سال مئی کے بعد یہ پہلا موقع ہے جب رسوئی گیس کی قیمتوں میں کمی گئی ہے۔ اس درمیان سات بار قیمتوں میں اضافہ بھی کیا گیا ہے ۔ نومبر میں دو مرتبہ رسوئی گیس سلینڈر کی قیمت بڑھائی گئی تھی۔ انڈین آئل نے بتایا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور ڈالر کے مقابلے روپے کے مضبوط ہونے سے قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔