ممبئی، 16 نومبر (یو این آئی) عالمی بازار میں گراوٹ کے باوجود مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹھیک، کنزیومر ڈیور سبلس اور ریئلٹی سمیت سترہ گروپوں میں ہوئی خریداری وجہ سے شیئر بازار میں آج مسلسل دوسرے دن تیزی بر قرار رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس
انڈیکس سینسیکس 306.55 پوائنٹس کے اضافے سے 65982.48 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکچینج (این ایس ای) نفسٹی 89.75 پوائنٹس کے اضافے سے 19765.20 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.52 فیصد بڑھ کر 33,290.40 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.52 فیصد بڑھ کر 39,455.87 پوائنٹس پر رہا۔