ممبئی، 08 دسمبر (یو این آئی) ریزرو بینک کی جانب سے پالیسی شرحوں کو برقرار رکھنے اور کورونا کی دوسری لہر کے بعد معیشت کے دوبارہ پٹری پر آنے کی امکان ظاہر کئے جانے کی وجہ سے پرجوش سرمایہ کاروں کی خریداری کی بنیاد پر،شیئر بازار میں آج تقریباً پونے دو فیصد کی تیزی درج کی گئی ۔ اس سے سرمایہ کاروں نے ایک دن میں تقریباً چار لاکھ کروڑ روپے کمائے ہیں۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں والا حساس انڈیکس سینسیکس 1016.03 پوائنٹس بڑھ کر 58649.68 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 293.05 پوائنٹس بڑھ کر 17469.75
پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں نے بھی بی ایس ای میں پوزیشنیں سنبھالیں، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.39 فیصد بڑھ کر 25510.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.50 فیصد بڑھ کر 28784.77 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
تمام بی ایس ای کے سبھی گروپ سبقت میں رہے، جس میں آٹومیں سب سے زیادہ 2.24 فیصدکی تیزی رہی۔ بی ایس ای میں کل 3411 کمپنیوں میں سے 2329 میں اضافہ اور 948 میں کمی جبکہ 134 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ بی ایس ای پر، اس کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن کل 26018494.21 کروڑ روپے کے مقابلے میں 396923.9 کروڑ روپے بڑھ کر 26415418.11 کروڑ روپے ہوگئی۔