ممبئی، 18 مارچ (یو این آئی) چین کی معیشت کے بارے میں بڑھتی ہوئی امید کی وجہ سے عالمی منڈیوں میں آئی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ تین ہفتوں میں اپنی بلند ترین سطح پر بند
ہوا۔
شیئر ز پر مشتمل بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 1131.31 پوائنٹس یعنی 301.53 فیصد چھلانگ لگا کر تین ہفتوں کی بلند ترین سطح 75 ہزار پوائنٹس کے نفسیاتی سطح کے پار 75301.26 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس سے پہلے 21 فروری کو یہ 75311.06 پوائنٹس پر تھا۔