ممبئی، 3 دسمبر (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کے عہدیداروں کے تبصروں سے اس مہینے کے آخر میں شرح سود میں چوتھائی فیصد کی کٹوتی کی امید میں عالمی منڈی میں آئی تیزی سے پر جوش سرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر چوطرفہ خریداری کی بدولت آج اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیسرے روز مضبوطی رہی۔
بی ایس ای کا30 بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس
انڈیکس سینسیکس 597.67 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 80845.75 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 181.10 پوائنٹس چھل کر 24457.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ بی ایس ای کی بڑی کمپنیوں کی طرح درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں کے حصص میں بھی زبر دست خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈکیپ 0.92 فیصد بڑھ کر 46982.17 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 1.03 فیصد بڑھ کر 56237.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔