ممبئی، 27 اپریل (یو این آئی) عالمی شیئر بازار کے دباؤ میں مقامی سطح پر ہمہ جہت فروخت کے سبب گذشتہ روز کے فائدے کو کھو کر گھریلو شیئربازار آج تقریباً ایک فیصد کمزور ہو کر بند ہوا۔
بی ایس ای کا تیس شیئر پر مشتمل سنسیری
انڈیکس سینسیکس 537.22 پوائنٹس گر کر 57 ہزار کی نفسیاتی سطح سے 56819.39 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 162.40 پوائنٹس گر کر 17038.40 پوائنٹس پر آگیا۔
بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں کے شیئر بھی گر گئے۔