ممبئی، 27 جولائی (یو این آئی) امریکی فیڈ کی جانب سے متوقع شرح سود میں 4 فیصد اضافے کے بعد عالمی مارکیٹ میں تیزی کے باوجود آج جولائی کے ماہانہ فیوچر سیٹلمنٹ کے دن آٹو، تیل اور گیس اور توانائی سمیت تیرہ اشیاء کی مقامی سطح پر گروپوں میں فروخت سے اسٹاک مارکیٹ میں کہرام مچ گیا۔
بی ایس ای کا30 شیئروں والا
حساس انڈیکس سینسیکس 440.38 پوائنٹس گر کر 66,266.82 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایمپینج (این ایس ای) نفسی 118.40 پوائنٹس گرکر 19,659.90 پوائنٹس پر آگیا۔ و ہیں بڑی کمپنیوں کے بر عکس بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری ہوئی، جس کی وجہ سے مڈکیپ 0.48 فیصد بڑھ کر 29,995.94 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.07 فیصد بڑھ کر 34,379.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔