ممبئی، 08 اپریل (یو این آئی) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے امریکی ٹیرف پر نرم موقف اختیار کرنے کا اشارہ ملنے کے بعد عالمی منڈیوں میں ہونے والے اضافے سے حوصلہ پاکر سرمایہ کاروں کے ذریعہ مقامی سطح پر زبر دست خریداری کی بدولت اسٹاک مارکیٹ نے آج کروٹ بدلی اور تقریباً 1.5 فیصد کی چھلانگ لگائی۔ بدلی 1.5
بی ایس ای کا حساس انڈیکس سینسیکس 1089.18 پوائنٹس یعنی 1.49 فیصد کے اضافے کے ساتھ 74,227.08 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 374.25 پوائنٹس یعنی 1.69 فیصد
چھلانگ لگا کر 22535 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تاہم امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف کے نفاذ اور چین کی جوابی کارروائی اور
امریکا ہمیں متوقع کساد بازاری کے خدشے کے باعث عالمی سطح پر تجارتی جنگ کے مزید گہرے ہونے سے پریشان سرمایہ کاروں کی جانب سے مقامی سطح پر زبردست فروخت کے باعث پیر کے روز اسٹاک مارکیٹ میں سونامی کی لہر دیکھی گئی۔ سینسیکس دس مہینوں میں اپنی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ میں 2226.79 پوائنٹس گھٹ کر 73,137.90 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ نفسی 742.85 پوائنٹس گر کر 22161.60 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔