ممبئی 22 فروری (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ آج دنیا کے مرکزی بینکوں کے سامنے سود کی شرح میں اضافے کے امکان کی وجہ سے سرمایہ کاروں کی چو طر فہ فروخت ہونے کی وجہ سے شیئر بازار ڈیڑھ فیصد سے لڑھک کر تین ہفتوں
کے نچلے سطح پر آگیا۔
بی ایس ای کا تیس شیئر والاحساس انڈیکس سینسیکسی 927.74 پوائنٹس یا1.53 فیصد کے غوطہ لگا کر 60 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے 59744.98 پوائنٹس سے نیچے آگیا۔ اس سے قبل یکم فروری کو یہ 59708.08 پوائنٹس پر رہا۔