ممبئی، 26 ستمبر (یو این آئی) چین کی طرف سے جارحانہ اقتصادی محرک کے اشارے اور خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کی وجہ سے عالمی منڈی میں زبردست تیزی سے حوصلہ افتر اسرمایہ کاروں کی مقامی سطح پر آٹو دھات ، اشیاء اور ایف ایم سی جی سمیت تیرہ گروپوں میں خریداری کی بدولت آج شیئر بازار نے
ایک بار پھر نیاریکارڈ قائم کیا۔ بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 666.25 پوائنٹس یعنی 0.78 فیصد کی چھلانگ لگا کر 85,836.12 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ اسی طرح نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 211.90 پوائنٹس یعنی 0.81 فیصد
چھلانگ لگا کر 26,216.05 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔