ممبئی، 15 مارچ (یو این آئی) روسی آئل ریفائنری پر یوکرین کے ڈرون حملے کے ساتھ ہی امریکہ میں مہنگائی کی شرح توقع سے زیادہ رہنے کے بعد فیڈ ریزرو کی جانب سے شرح سود میں کٹوتی شروع کرنے کے خدشات کے دباؤ میں
مقامی سطح پر تیل اور گیس، توانائی ، آٹو اور کیپٹل گڈز سمیت سولہ گروپس میں ہوئی فروخت کے باعث آج اسٹاک مارکیٹ پھر گر گیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 453.85 پوائنٹس یعنی 0.62 فیصد گر کر 72643.43 پوائنٹس پر آگیا۔