ممبئی، 24 ستمبر (یو این آئی) کووڈ- 19 کے بڑھتے ہوئے معاملات اور معیشت میں جلد بہتری کی امید موہوم ہونے کی وجہ سے دنیا کے تمام شیئر بازاروں کے ساتھ گھریلو اسٹاک مارکیٹوں میں بھی آج زبردست کمی دیکھی گئی اور بی ایس ای سنیکس 1111 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا
نفٹی 326 پوائنٹس 10 ہفتہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا۔
چوطرفہ فروخت کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تین ماہ کی سب سے زیادہ بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
مسلسل چھٹے دن گرتا ہوا سنسیکس 1،114.82 یعنی 2.96 فیصدکی کمی کے ساتھ 36،553.60 پر بند ہوا جو 16 جولائی کے بعد سب سے کم ہے۔