ممبئی،9 مئی (یو این آئی) اسٹاک مارکیٹ نے ہفتے کے پہلے دن پیر کو مندی کے ساتھ کاروبار کا آغاز کیا اور بمبئی اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس 647.37 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 54،188.21 پوائنٹس پر کھلا، جب کہ نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای ) ) نفٹی 183.55
پوائنٹس کے دباؤ کے ساتھ 16,227.70 پوائنٹس پر کاروبار کی شروعات ہوئی۔
اوپن اسٹاک مارکیٹ میں مڈ کیپ اور اسمال کیپ میں بھی سرخ نشان کے ساتھ گراوٹ آئی۔
بی ایس ای مڈ کیپ 140.11 پوائنٹس گر کر 22,989.50 پر اور اسمال کیپ 102.86 پوائنٹس گر کر 26,989.55 پر کھلا۔