ممبئی، 15 فروری (یواین آئی) گھریلو اسٹاک مارکیٹ نے عالمی سطح سے مثبت اشاروں کے ساتھ گھریلو بینکنگ اور فنانس گروپس کی مضبوط خریداری کی پشت پر آج ایک نیا ریکارڈ قائم کرنے میں کامیابی حاصل کی اس دوران ، بی ایس ای کا سینسیکس 52235 پوائنٹس کی تاریخی اونچائی پر پہنچا اور این ایس ای کا نیشنل اسٹاک ایکسچینج (نفٹی)15،340 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔ مارکیٹ میں اس خریداری کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو 1.24 لاکھ کروڑ روپے کا منافع ہوا۔
بی ایس ای حساس انڈیکس سینسیکس 609.83 پوائنٹس کے
اضافے سے 52154.13 پوائنٹس پر اور این ایس ای کا نفٹی 151.40 پوائنٹس اضافے سے 15313.70 پر بند ہوا۔ اس مدت کے دوران ، چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں نے بھی خریداری کی۔ نتیجے کے طور پر ، بی ایس ای کا مڈکیف 1.40فیصدبڑھکر 20189.69 پوائنٹ پر اور اسمال کیف 19693.87 پوائنٹ پر رہا۔ بی ایس ای میں شامل گروپس میں ، اہم گروپوں میں بینکنگ 3.31 فیصد ، ڈیپٹ 2.71 فیصد اور ریالٹی 1.46 فیصد شامل ہے۔ گراوٹ میں آنے والوں میں سی ڈی 0.56 فیصد شامل ہے۔
آج اسٹاک مارکیٹ میں زبردست خریداری کے سبب سرمایہ کاروں نے 123930.23 کروڑ روپے کمائے۔