ممبئی، 21 دسمبر (یو این آئی) عالمی سطح سے ملے مثبت اشاروں کے ساتھ گھریلو سطح پر ہمہ گیر خریدار کی بنیاد پر سینسیکس اور نفٹی آج سبز نشان تک پہنچنے میں کامیاب رہے۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 497 پوائنٹس بڑھ کر 56319.01 پوائنٹس اور
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 156.65 پوائنٹس بڑھ کر 16770.85 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں قوت خرید بھی دیکھی گئی، جس کی وجہ سے بی ایس ای مڈ کیپ 1.43 فیصد بڑھ کر 24041.78 پوائنٹس اور اسمال کیپ 1.29 فیصد بڑھ کر 27869.12 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔