ممبئی، 19 دسمبر (یو این آئی) امریکی فیڈرل ریزرو کی جانب سے اگلے سال صرف دو بار شرح سود میں کمی کرنے کے اشارے سے مایوسی کے بعد آج مقامی سطح پر زبر دست فروخت کی وجہ سے شیئر بازار میں کھلبلی مچ گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 964.15 پوائنٹس یا 1.20 فیصد گر کر 79,218.05
پوائنٹس پر آگیا، تقریباً تین ہفتوں کے بعد 80 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 247.15 پوائنٹس یا 1.20 فیصد گر کر 1315 پوائنٹس یا 137.5 پوائنٹس پر آگیا۔
اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.30 فیصد گر کر 47,379.25 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.28 فیصد گر کر 56,337.69 پوائنٹس پر بند ہوا۔