ممبئی، 5 مئی (یو این آئی) ایچ ڈی ایف کی اور ایچ ڈی ایف کی بینک کے انضمام کے بعد ایم ایس سی آئی اپ ڈیٹ کو لے کر دونوں بڑی کمپنیوں میں پر تقریباً6 فیصد کی بھاری کمی سے پست سرمایہ کاروں کی دیگر 18 کمپنیوں میں ہوئی فروخت کے دباؤ میں آج اسٹاک مارکیٹ میں ہلچل مچ گئی۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس
سینسیکس 694.96 پوائنٹس یعنی 1.13 فیصد گر کر 61054.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفنی 186.80 پوائنٹش یعنی 1.02 فیصد گر کر 18069 پوائنٹس پر آگیا۔ بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی درمیانی اور چھوٹی کمپنیوں میں بھی فروخت ہوئی، جس سے مڈکیپ 0.50 فیصد ٹوٹ کر 25851.86 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.39 فیصد گر کر
29283.87 پر رہا۔