ممبئی، 22 دسمبر (یو این آئي) کورونا وائرس کی نئی شکل کے پھیلنے کے دباؤ میں آج بھی عالمی شیئر بازاروں میں گراوٹ درج کی گئی، جبکہ گھریلو سطح پر انفارمیشن ٹیکنالوجی گروپ میں ہونے والی خریدار کی بدولت ایک فیصد تیزی درج کی گئی جس سے گزشتہ روز کی زبردست فروخت کے اثر سے بازار کو باہر نکلنے میں کامیابی ملی۔
بی ایس ایس کا
سنسیکس 542.73 پوائنٹس بڑھ کر 46006.69 پوائنٹس پر بند ہوا اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 137.90 پوائنٹس بڑھ کر 13466.30 پوائنٹس پر بند ہوا۔
بڑی کمپنیوں کے ساتھ بہت چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں میں بھی خریداری ہوئی ، جس سے بی ایس ای کا مڈ کیپ 1.09 فیصد مضبوط ہوکر 17251.60 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.95 فیصد بڑھ کر 17117.66 پوائنٹس پر رہا۔