ممبئی، 23 اگست (یو این آئی) عالمی منڈیوں سے ملنے والے مثبت اشاروں سے حوصلہ پاکر ،مالیاتی خدمات، صنعتی، بینکنگ، کیپٹل گڈزاور دھاتوں سمیت تیرہ زمروں میں مقامی طور پر سرمایہ کاروں کی خریداری کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے روز تیزی درج کی گئی۔
بی
ایس ای کا سینسیکس 213.27 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 65,433.30 پوائنٹس کی سطح پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج ( این ایس ای) کا نفسی 47.55 پوائنٹس بڑھ کر 19,444 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ بی ایس ای مڈ کیپ بھی 0.42 فیصد کے اضافے سے 30,946.75 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.60 فیصد بڑھ کر 36,065.95 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔