ممبئی، 11 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر ملے جلے اشاروں کے درمیان آج گھریلو سطح پر ہیلتھ کیئر جیسے گروپوں میں ہوئی خریداری کی بدولت شیئر بازار گراوٹ سے ابھرتے ہوئے مسلسل تیسرے دن برتری بنانے میں کامیاب رہا۔
اس دوران سینسیکس 85.91 پوائنٹس بڑھ کر 55550.30 پوائنٹس اور
نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) نفٹی 35.55 پوائنٹس بڑھ کر 16630.45 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بی ایس ای کی کمپنیوں کے مقابلے چھوٹی اور درمیانے درجے کی کمپنیوں نے زیادہ خریدداری ہوئی جس سے مڈ کیپ 0.45 فیصد اضافے کے ساتھ 23309.95 پوائنٹس پر اور اسمال کیپ 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 27141.43 پوائنٹس پر رہا۔