ممبئی، 23 دسمبر (یو این آئی) عالمی سطح سے مثبت اشارے ملنے کے ساتھ ساتھ گھریلو سطح پر آئی ٹی، ٹیک، ریئلٹی اور سی ڈی گروپس میں خرید و فروخت سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل تیسرے دن تیزی رہی اور اس دوران سینسیکس 57,000
پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
نفٹی نے 17,000 کا ہندسہ عبور کیا۔
بی ایس ای کا 30 حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 384.72 پوائنٹس بڑھ کر 57 ہزار 57315.28 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 117.15 پوائنٹس بڑھ کر 17072.60 پر آگیا۔