ممبئی، 10 مارچ (یو این آئی)عالمی سطح پر کمی و اضافے کے درمیں گھریلو سطح پر لگاتار تیسرے دن بدھ کے روز اچھال رہا جس سے شیئر بازار میں سینسیکس 254 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 51،279.51 اور نفٹی 76 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 15،175
پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
بڑی کمپنیوں سمیت درمیانے اور چھوٹی کمپنیوں میں خریداری کے سبب بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.77 فیصد اضافے کے ساتھ 20،669.92 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.95 فیصد اضافے کے ساتھ 21،180.25 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔