ممبئی 10 ستمبر (یو این آئی) عالمی بازار کے ملے جلے رجحان کے درمیان مقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیلی کام ، یوٹیلٹیز، پاور اور ٹیک سمیت سترہ گروپوں میں کی جانے والی خریداری کی وجہ سے اسٹاک مارکیٹ میں آج مسلسل دوسرے دن تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 شیئروں کا حساس انڈیکس سینسیکس 361.75 پوائنٹس چڑھ
کر 81,921.29 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفسی 104.70 پوائنٹس کے اضافے سے 25 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح کو عبور کرتے ہوئے
25,041.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اسی طرح بی ایس ای مڈ کیپ 0.53 فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 48,625.13 پوائنٹس پر بند ہوا اور اسمال کیپ 1.53 فیصد اضافے کے ساتھ 56,467.87 پوائنٹس پر بند ہوا۔