ممبئی ، 6 مئی (یو این آئی) آئی ٹی ، ٹیک اور آٹو گروپس کی کمپنیوں میں خریداری کی بدولت گھریلو شیئر بازاروں میں آج مسلسل دوسرے روز بھی تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل سینسری انڈیکس
سینسیکس 272.21 پوائنٹس یعنی 0.56 فیصد اضافے سے 48949.76 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 106.95 پوائنٹس یعنی 0.73 فیصد اضافے سے 14668.35 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔
یہ دونوں انڈیکسوں کی ایک ہفتہ کی بلند سطح ہے۔