ممبئی ، 22 اپریل ( یواین آئی) بیرون ملک سےموصول مثبت اشاروں کے درمیان بینکنگ اور مالیاتی شعبے کی کمپنیوں میں خریداری کے باعث گھریلو اسٹاک مارکیٹ میں تیزی لوٹ آئی ۔
بی ایس ای کا سینسیکس صبح کی گراوٹ سے ابھرتا ہوا374.87 پوائنٹس یعنی 0.79 فیصد اضافے کے ساتھ 48،080.67 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی بھی 109.75 پوائنٹس یعنی 0.77 بڑ ھ کر 14،406.15 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس سے قبل دونوں انڈیکس منگل کو 11 ہفتوں سے زیادہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئے
تھے۔
مارکیٹ میں شروع فروخت کا غلبہ رہا جس کی وجہ سے سینسیکس 500 پوائنٹس پھسل گیا تھا ۔ لیکن دوپہر ہوتے ہوتے یہ سبز نشان پر لوٹ آیا ۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.28 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 19،921.07 پوائنٹس پر اور سمال کیپ بھی 0.59 فیصد چڑھ کر 20،898.53 پوائنٹس پرپہنچ گیا ۔
سنسیکس کی کمپنیوں میں آئی سی آئی سی آئی بینک کا شیئر 3.60 فیصد ، ایچ ڈی ایف سی کا 2.67 فیصد ، بجاج آٹو 2.30 فیصد ، ایچ ڈی ایف سی بینک 2.25 فیصد اور اسٹیٹ بینک آف انڈیا کا 2.12 فیصد مضبوط ہوا ۔ ٹائٹن میں 2.75 فیصد کی گراوٹ رہی ۔