ممبئی، 5 اپریل (یو این آئی) روس پر اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے ایشیائی بازاروں میں تیزی کے باوجودمقامی سطح پر ایچ ڈی ایف سی بینک، ایچ ڈی ایف سی، ریلائنس، ایس بی آئی اور ماروتی جیسی بڑی کمپنیوں میںہوئی فروخت کے دباؤ میں آج شیئر بازارمیںگزشتہ روز کی تیزی پر بریک لگ گیا اور نفٹی 18 ہزار سے نیچے بند ہوا۔
بی ایس
ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 435.24 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 60176.50 پوائنٹس تک پہنچنے میں کامیاب رہا لیکن نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 96 پوائنٹس گر کر 18 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے نیچے 17957.40 پر آگیا۔
تاہم بڑی کمپنیوں کے برعکس چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خریداری ہوئی جس نے مارکیٹ کو مزید گرنے سے بچا لیا۔