ممبئی ، 4 دسمبر (یو این آئی) عالمی سطح سے ملے جلے اشاروں کے درمیان گھر یلو سطح پر رئیلٹی، آئی ٹی، بینکنگ ، مالیاتی خدمات جیسے گروپوں میں ہوئی خریداری کی بنیاد پر آج مسلسل چوتھے دن اسٹاک
مارکیٹ میں تیزی رہی۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 110.58 پوائنٹس کے اضافے سے 80956.33 پوائنٹس پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 10.30 پوائنٹس
کے اضافے سے 24467.45 پوائنٹس پر رہا۔