ممبئی 12 نومبر (یو این آئی) عالمی مارکیٹ میں تیزی اورمقامی سطح پر آئی ٹی، ٹیک، رئیلٹی اور ٹیلی کام سمیت تمام گروپوں میں ہوئی زبردست خریداری کی وجہ سےآج شیئربازارگزشتہ تین دنوں کی گراوٹ کے بعد دوبارہ بحال ہوکر ایک فیصد سے زیادہ کی تیزی کے ساتھ بندہوا۔
بی ایس ای کا تیس حصص والا
حساس انڈیکس سینسیکس 767 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 60 ہزار پوائنٹس کے ساتھ 60686.69 پر اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 229.15 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 18 ہزار پوائنٹ کی نفسیاتی سطح سے اوپر 18102.75 پوائنٹس پر آگیا۔
حالانکہ بڑی کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں خرید نہیں دیکھی گئی۔