ممبئی، 23 جولائی (یو این آئی) وزیر خزانہ نرملا سیتار من کی جانب سے آج پارلیمنٹ میں موجودہ مالی سال کے بجٹ میں کیپٹل گین ٹیکس کے تحت لانگ ٹرم کیپٹل گین ٹیکس کو 2.50 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کی تجویز کے بعد سینسیکس تقریباً 1200 پوائنٹس گر گیا۔ زراعت اور کنزیومر سیکٹر کو سپورٹ کے اعلان کی وجہ سے مارکیٹ
آہستہ آہستہ بحال ہونا شروع ہو گئی۔
بی ایس ای کا 30 حصص پر مشتمل حساس انڈیکس 117.89 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 80,384.19 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے ، جب کہ دو پہر کے وقت کیپٹل گین ٹیکس کے تحت طویل مدتی کیپٹل گین کو 2.50 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد کرنے کی تجویز کے بعد یہ تقریبا 1200 پوائنٹ لڑھک کر 79,224.32 پوائنٹ کے نچلے سطح تک آگیا تھا۔