ممبئی، 26 مئی (یو این آئی) بین الاقوامی بازاروں میں ملے جلے رجحان کے درمیان، مقامی سطح پر ہوئی چوطرفہ خرایداری کی وجہ سے شیئر بازار نے آج گزشتہ تین دنوں کی گراوٹ سے ابھرتے ہوئے تقریباً ایک فیصد چھلانگ لگائی۔
بی ایس ای کا تیس حصص کا حساس انڈیکس
سینسیکس 54252.53 پوائنٹس کے ساتھ 54 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی سطح سے اوپر 503.27 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 144.35 پوائنٹس کے اضافے سے 16170.15 پوائنٹس پر رہا۔
بی ایس ای کی سرکردہ کمپنیوں کی طرح چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی خرید و فروخت ہوئی۔