ممبئی، 25 فروری (یو این آئی) روس کے یوکرین پر حملہ کرنے سے عالمی سطح پر بنے دباو کے درمیان دنیا کے اہم شیئربازاروں میں رہی تیزی کے ساتھ ہی گھریلو سطح پر کل کی زبردست گراوٹ کے درمیان سرمایہ کاروں کی خریداری کے زور پر آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اوراس دوران ملک کے دونوں بڑے انڈیکس میں تقریباً ڈھائی فیصد کا اضافہ
ہوا۔
بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 1328.61 پوائنٹس بڑھ کر 55858.52 پوائنٹس پراور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 410.45 پوائنٹس بڑھ کر 16658.40 پوائنٹس پر رہا۔
اس دوران چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی زبردست خریداری ہوئی جس کی وجہ سے بی ایس ای کامڈ کیپ 4.07 فیصد بڑھ کر 23162.50 پوائنٹس پراور اسمال کیپ 4.17 فیصد بڑھ کر 26450.38 پوائنٹس پر رہا۔